بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے دی گئی۔
دعویٰ کے مطابق سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان کی جانب سے متنازع بیان دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی جس پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو طلب کیا تھا۔
دوسری جانب جمعہ کے روز بھارتی بورڈ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آئی سی سی میں پیش ہوئے تھے۔










